دبئی،11اکتوبر(ایجنسی) متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی وتجارتی مرکز دبئی پہلے 828 میٹر بلند "برج الخلیفہ" جیسی دنیا کی بلند ترین عمارت کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے مگر دبئی نے برج الخلیفہ سے بھی بلند تر عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کر کے فلک بوس عمارتوں کی تعمیر میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق برج الخلیفہ سے بلند تر عمارت کے لیے "برج خور دبئی" کا نام دیا گیا ہے۔ دبئی کے گورنر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نئے بلند ترین برج کا افتتاح کیا ہے جسے سنہ 2020ء میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
"برج خور دبئی" اب تک کی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے کئی حوالوں سے مختلف ہو گا۔ بلندی میں برج الخلیفہ سے اونچا ہونے کے ساتھ اس میں کئی لگژری اپارٹمنٹس، ایک بڑا لگژری کانفرنس ہال، ایک بڑا ہوٹل، پارکنگ، باغیچوں اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ حوض اس کی پہچان ہوں گے۔
نئے برج کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ نئی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا مقصد مستقبل میں مختلف شعبوں میں زیادہ جدت لانا اور معاصر سہولیات سےآراستہ ماحول فراہم کرنا ہے۔